1 نومبر، 2026، 4:36 PM

فرانس کے شہر لیون میں اسرائیل اور امریکہ کے پرچم نذر آتش+ویڈیو

فرانس کے شہر لیون میں اسرائیل اور امریکہ کے پرچم نذر آتش+ویڈیو

فرانس میں مہنگائی کے خلاف تیسرے مرحلے کے عوامی احتجاج کے دوران شہر لیون میں اسرائیل اور امریکہ کے پرچم جلائے گئے جبکہ مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس میں مہنگائی اور اخراجات زندگی میں اضافے کے خلاف جاری احتجاج کے تیسرے مرحلے کے دوران شہر لیون میں مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے پرچم نذر آتش کر دیے۔

یہ واقعہ شہر کے ژاں ماسے ٹرام اسٹیشن کی چھت پر پیش آیا، جہاں دونوں ممالک کے پرچموں کو آگ لگا دی گئی۔

اس دوران احتجاج میں شریک بعض افراد نے ’’اسرائیل قاتل‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔

News ID 1942522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha